کینیڈا:پاکستانی فیملی کے گھر پر فائرنگ،بیٹاہلاک والد 6 گھنٹے تک اغوا

کینیڈا:پاکستانی فیملی کے  گھر پر فائرنگ،بیٹاہلاک  والد 6 گھنٹے تک اغوا

کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو کے شہر ہملٹن میں مقیم پاکستانی فیملی کے گھر پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق،بھائی شدید زخمی ہو گیا

ٹورنٹو (اے پی پی)والد کو اغواکرنے کے 6گھنٹے بعدشدید زخمی حالت میں چھوڑ دیا گیا۔ کینیڈین براڈ کاسٹنگ کمپنی (سی بی سی)کے مطابق ہملٹن پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق گزشتہ صبح 3بجے ہملٹن کے نواحی علاقہ ماؤنٹ ہوپ میں ایک گھر میں فائرنگ کاپیش آیا،63سالہ فقیر علی کے گھر میں فائرنگ سے اس کے 2بیٹے شدید زخمی ہو گئے ۔انکی عمریں20اور 30سال کے درمیان ہیں،ہسپتال میں ایک بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں