طالبان اور امریکی وفد کے مابین 3 روزہ مذاکرات آج سے شروع

طالبان اور امریکی وفد کے مابین  3 روزہ مذاکرات آج سے شروع

طالبان اور امریکا کے درمیان تین روزہ مذاکرات آج سے دوحہ میں شروع ہوں گے

کابل (نیوز ایجنسیاں) افغان نیوز ایجنسی کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ دوحہ معاہدہ کے تحت امریکی نمائندوں کیساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا، جن سے وعدوں کی تجدید اور خدشات دور کرنے میں مدد ملے گی ، افغانستان کے منجمد اثاثوں کی بحالی کی کوششیں بھی کی جائیں گی۔ادھر ترجمان افغان وزارت خارجہ نے بتایا کہ قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کی قیادت میں افغان وفد 27 سے 29 نومبر تک دوحہ میں امریکی وفد سے بات چیت کرے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں