بھارتی میڈیا کا سکھ برادری کیخلاف پروپیگنڈا،سکھ رہنمائوں کا برطانیہ میں کارروائی کا اعلان

بھارتی میڈیا کا سکھ برادری  کیخلاف پروپیگنڈا،سکھ رہنمائوں  کا برطانیہ میں کارروائی کا اعلان

بھارتی میڈیا چینلز نے برطانیہ میں پولیس کی جانب سے خالصتان ریفرنڈم منعقد کروانے والی سکھ تنظیم سکھ فارجسٹس کے دفاتر پر چھاپوں کی فیک نیوز نشر کی،7 بھارتی نشریاتی اداروں نے چھاپے کی جھوٹی خبر چلائی جس پر برطانوی پولیس کو تردید جاری کرنا پڑی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )چھاپے کی جھوٹی خبروں پر سکھ رہنما پرم جیت سنگھ پما نے لندن میٹروپولیٹن پولیس سے رابطہ کیا، جس پر لندن پولیس نے نیوز کو فیک قرار دیتے ہوئے تردید جاری کی۔پرم جیت کا کہنا تھا کہ بھارت اوچھے اور گھٹیا ہتھکنڈوں سے ریفرنڈم کودبا نہیں سکتا، برطانیہ میں فیک نیوز چلانے والے انڈین چینلز کے خلاف کارروائی کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں