امریکا میں منجمد 7ارب ڈالر کا افغان فنڈ ہمیں دیا جائے: نائن الیون متاثرین

امریکا میں منجمد 7ارب ڈالر کا افغان  فنڈ ہمیں دیا جائے: نائن الیون متاثرین

نائن الیون حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین اور متاثرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکا میں منجمد 7 ارب ڈالر کے افغان فنڈز میں سے معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا

نیویارک(صباح نیوز)نیویارک ٹائمز کے مطابق نائن الیون حملے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کے لواحقین، زخمیوں اور متاثرین نے ایک احتجاجی مظاہرے میں امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان کے منجمد فنڈز سے معاوضہ دیا جائے ۔خیال رہے کہ امریکا میں 7 ارب ڈالرز کے افغان فنڈز منجمد ہیں جبکہ نائن الیون حملے میں ہلاک ہونے والوں کے 150 خاندانوں نے زر تلافی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے دس سال قبل 7 ارب ڈالر مالیت کا زرتلافی ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں