خام تیل کی قیمت8سال میں پہلی بار90ڈالر فی بیرل سے تجاوز

خام تیل کی قیمت8سال میں پہلی بار90ڈالر فی بیرل سے تجاوز

لندن (اے ایف پی)خام تیل کی قیمت آٹھ سال میں پہلی بار 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

اضافے کی وجہیوکرائن کے مسئلے پر پیدا جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور مشرق وسطیٰ سے سپلائی کے متعلق خدشات ہیں۔ نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز یورپین بینچ مارک برینٹ خام تیل کے نرخ 90.42 ٖڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے ، مبصرین کے مطابق برینٹ آئل کے نرخ آئندہ دنوں میں 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں