امریکا :تابوت میں2 تارکین وطن کو سمگل کرنے کی کوشش ناکام

امریکا :تابوت میں2 تارکین  وطن کو سمگل کرنے کی کوشش ناکام

واشنگٹن (اے پی پی)امریکی ریاست ٹیکساس کے شہری نے امریکا کے جھنڈے میں لپٹے تابوت میں 2 غیر قانونی تارکین وطن کو سمگل کرنے کی کوشش کا اعتراف کیا ہے ۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے امریکی عدالت انصاف کے حوالے سے بتایا کہ 33 سالہ مشتبہ شخص زچری بلڈ کو میکسیکو کی سرحد کے قریب سے پکڑا گیا۔ فیڈرل پراسیکیوٹرکے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ میکسیکو کی سرحد کے قریب گاڑی میں تابوت کو لے جانے والے شخص کی شک کی بنیاد پر چیکنگ کی گئی جس پر ملزم نے بتایا کہ وہ بحریہ کے ہلاک سپاہیوں کے تابوت لے کر جا رہا ہے ۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق تابوت کی حالت کافی خراب تھی اور اس پر امریکی پرچم کو ٹیپ کے ذریعے جوڑا گیا تھا۔سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مزید تحقیق پر معلوم ہوا کہ تابوت میں موجود دونوں افراد زندہ تھے ، دونوں افراد نے اعتراف کیا کہ وہ ریور گرانڈے دریا کو پار کر کے امریکا میں داخل ہوئے تھے اور ایک شخص کو ٹیکساس کے شہر سان انتیونیو لے جانے کے لیے پیسے دئیے تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں