ہسپانوی بادشاہ،ڈنمارک کی ملکہ اور سلووینیا کے وزیر اعظم کورونا کا شکار
میڈرڈ (اے ایف پی)سپین کے 54 سالہ شاہ فیلیپے ششم کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آئسولیشن میں چلے گئے ۔
وہ گزشتہ رات مرض کی علامات کو محسوس کر رہے تھے ۔ویکسین کی تیسری خوراک لینے کے باوجود ڈنمارک کی 81 سالہ ملکہ مارگریٹ دوم کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ادھرسلووینیا کے وزیراعظم جانز جانسا کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا۔ دوسری جانب برطانیہ کی وزیر صحت گلین کیگان بھی کورونا کاشکارہوگئیں۔