ڈاکوؤں نے متعدد شہریوں کولوٹ لیا، لاکھوں لے اڑے
کاہنہ میں شہری سے 2لاکھ نقدی ، موبائل اور دیگر اشیا چھین لی گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ میں صغیر سے 2لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون، لوئر مال میں جمشید سے 2لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون،کوٹ لکھپت میں فیصل سے 4 لاکھ نقدی اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن میں نصر اللہ سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون، شاد باغ میں شہزاد سے 1لاکھ 65ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ ستوکتلہ کے علاقے میں عامر سے 20 ہزار روپے ،نواب ٹاؤن کے علاقے میں دانش سے 40 ہزار روپے ،چوہنگ کے علاقے میں زاہد سے 15 ہزار روپے ،ہیر میں ماجد ، ریس کورس سے نوید اور سمن آباد سے اخلاق کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments