مختلف واقعات میں 2لڑکیوں سمیت 4افراد کی خودکشی
ساہیوال میں لڑکی نے باپ سے ناراض ہوکر کنویں میں چھلانگ لگادی صفدر آباد میں 2نوجوانوں نے گندم والی گولیاں نگل لیں، ایک چل بسا
لاہور،ساہیوال ،ننکانہ صاحب ،مانانوالہ (کرائم رپورٹر ،خبرنگار،ایجنسیاں )مختلف علاقوں میں 2لڑکیوں سمیت 4افراد نے خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے علاقے ڈیرہ رحیم کی رہائشی لڑکی اقرا نے باپ سے ناراض ہو کر کنویں میں کود خودکشی کرلی ۔ ریسکیو 1122کے عملہ نے کنویں سے نکالا تووہ دم توڑ چکی تھی ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ۔مبینہ طور پر بتایا جاتا ہے کہ رشتہ کے حوالے سے لڑکی باپ سے ناراض تھی اور اسی وجہ سے کنویں میں کو د کر خودکشی کرلی ۔دریں اثنا مانگٹانوالہ کے نواحی قصبہ موڑ کھنڈا کے محلہ اسلام پورہ کے رہائشی رستم علی کی بیٹی عتیقہ نے مبینہ طور پر زہریلی چیز کھا لی، جس کے باعث اس کی حالت غیر ہوگئی۔ اسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا،
جہاں وہ دم توڑ گئی۔ علاوہ ازیں صفدر آباد میں دو قریبی رشتہ دار نوجوانوں نے ایک ساتھ جینے کے بعد ایک ساتھ مرنے کے لئے گندم والی زہریلی گولیاں نگل لیں ، 20 سالہ عاصم خان زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ شہباز احمد زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا اور ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔ دوسری جانب لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں 50سالہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ متوفی کی شناخت عمران اسلم کے نام سے ہوئی ہے ،امدادی ٹیموں نے لاش اتار کر پولیس کے حوالے کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments