تیونس کے سابق وزیراعظم منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار
تیونس سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)تیونس کے سابق وزیراعظم حمادی الجبالی کو منی لانڈرنگ کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔
وہ سیاسی جماعت حرکۃ النھضۃ کے رہنما اور 2011 سے 2013 تک ملک کے وزیراعظم رہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی گرفتاری منی لانڈرنگ کیس میں عمل میں لائی گئی ہے ۔ انھیں سوسہ شہر سے گرفتار کیا گیا۔حمادی الجبالی کے خاندان نے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے فون تحویل میں لے لیے گئے ۔اہل خانہ نے شکوہ کیا کہ سابق وزیراعظم کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے اور ہم سے بات بھی نہیں کروائی جا رہی ہے اور نہ قانونی مشیروں کو ان تک رسائی دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments