کشمیر پاکستان،لداخ چین کا حصہ،طالبان نے نقشہ جاری کردیا،بھارت تلملا اٹھا
کابل (اے پی پی)افغان طالبان نے جنوبی ایشیا کا ایک نقشہ جاری کیا ہے ۔
جس میں جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ جبکہ لداخ کوچین کے زیرکنٹرول علاقہ دکھایاگیاہے ۔ کابل کے ایک چوک میں نصب دنیا کے نقشے ''گلوب'' کا افغان حکمرانوں نے افتتاح کیا۔ نقشے میں کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھانے پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے جس نے گزشتہ سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے ۔بھارتی میڈیا اس معاملے پر تلملا اٹھا۔