کویت :1815غیرملکی اساتذہ کی ملازمت ختم،کویتی تعینات

کویت :1815غیرملکی اساتذہ کی ملازمت ختم،کویتی تعینات

کویت سٹی (اے پی پی)کویت کی وزارت تربیت نے ایک ہزار 815 غیر ملکی اساتذہ کی ملازمت ختم کرکے ان کی جگہ کویتی تعینات کیے ہیں۔

العربیہ نیوز کے مطابق کویتی حکام نے تعلیم وتربیت کے اداروں میں مختلف شعبوں کے 209 غیر ملکی سربراہوں کو بھی فارغ کردیا ہے ۔وزیر تربیت اوراعلی ٰتعلیم کے وزیر ڈاکٹر حمد کی براہ راست ہدایت پر تدریس اور انتظامیہ کے عہدوں سے غیر ملکیوں کو فارغ کیا گیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں