سعودی عرب :عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ،20جاں بحق

سعودی عرب :عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ،20جاں بحق

ریاض(دنیا مانیٹرنگ)سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا جس سے 20افرادجاں بحق اور29زخمی ہوگئے ۔

بس خمیس سے مکہ مکرمہ جارہی تھی، حادثہ صوبہ عسیر میں پیش آیا،حکام کے مطابق بریک فیل ہونے کی وجہ سے تیز رفتار بس پل سے ٹکراگئی جس سے اس میں آگ بھڑک اٹھی۔جاں بحق ہونیوالوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں