افغانستان:بچیوں کو مفت تعلیم، کتب دینے والے سماجی کارکن گرفتار

افغانستان:بچیوں کو مفت تعلیم، کتب  دینے والے سماجی کارکن گرفتار

کابل(نیوز ایجنسیاں)طالبان نے بچیوں کو مفت تعلیم اور کتابیں فراہم کرنے والے سماجی کارکن مطیع اللہ کو گرفتارکر لیا۔

  اقوام متحدہ کے افغان مشن نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ مطیع اللہ نماز ادا کرکے مسجد سے نکل رہے تھے کہ 2 گاڑیاں میں بیٹھے کچھ افراد نے انہیں روکا، مطیع اللہ نے جب ان سے شناخت کرانے کا کہا تو انہوں نے مطیع اللہ کو تشدد کا نشانہ بنایا ،بعدازاں زبردستی ساتھ لے گئے ۔ امن مشن نے طالبان انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ مطیع اللہ کی گرفتاری کی وضاحت کرے ، اور بتائے کہ انہیں کہا ں رکھا گیا ہے ۔ مطیع اللہ افغانستان کے دور دراز دیہات میں لڑکیوں کی تعلیم کی بحالی کی مہم چلا رہے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں