بنگلہ دیش:ساحلی جنگل میں پلاسٹک کی اشیا لے جانے پر پابندی

بنگلہ دیش:ساحلی جنگل میں پلاسٹک  کی اشیا لے جانے پر پابندی

ڈھاکہ (اے ایف پی)بنگلہ دیش حکومت نے دنیا کے سب سے بڑے ساحلی جنگل سندربن میں پلاسٹک کی اشیا لے جانے پر پابندی لگا دی۔

بنگلہ دیش حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق ہرسال 2 لاکھ سے زائد غیر ملکی سیاح سندر بن جنگل کی سیر کیلئے آتے ہیں، مچھیروں اور  جنگلی شہد جمع کرنیوالوں کی کثیر تعداد بھی مخصوص موسم میں سندربن کا رخ کرتی ہے ، حکومت نے ماہرین ماحولیات کی سفارش پر سندربن میں پلاسٹک کی اشیا لے جانے پر پابندی لگائی ہے ، جوکہ بنگالی شیر سمیت نایاب جنگلی حیات کا مسکن ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں