امن تجاویز پر مشاورت کیلئے یوکرینی صدر کی چینی ہم منصب کو دورے کی دعوت

امن تجاویز پر مشاورت کیلئے یوکرینی صدر  کی چینی ہم منصب کو دورے کی دعوت

کیف (آئی این پی)یوکرین کے صدر زیلنسکی نے چین کے صدر شی جن پنگ کو یوکرین کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ دعوت ایک ایسے وقت  میں دی گئی ہے جب روس یوکرین جنگ دوسرے  سال میں داخل ہونے جارہی ہے ،ولادی میر زیلنسکی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کا ملک چینی صدر کے دورے کا منتظر ہے جس کے دوران ملک میں جاری جنگ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،یادرہے کہ چین نے یوکرین جنگ ختم کرنے کیلئے تجاویز دی ہیں جس کی امریکا نے مخالفت کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں