ملک کو دیوالیہ سے بچانے کیلئے امریکی سینیٹ نے بھی قرض کی حد بڑھانے کی منظوری دیدی

 ملک کو دیوالیہ سے بچانے کیلئے  امریکی سینیٹ نے بھی قرض کی  حد بڑھانے کی منظوری دیدی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے امریکی ایوان نمائندگان کے بعد سینیٹ نے بھی قرض کی حد بڑھانے اور بجٹ میں کٹوتیوں کے پیکیج کی حتمی منظوری دے دی۔

سینیٹ میں بل کے حق میں 63 ووٹ جبکہ مخالفت میں 36 ووٹ ڈالے گئے ۔کانگریس کے دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد اب وفاقی حکومت کی اکتیس اعشاریہ چار کھرب ڈالر کی قرض کی حد کو ختم کیا جا سکے گا۔توقع کی جا رہی ہے کہ صدر جو بائیڈن اس بل پر جلد دستخط کر کے اسے قانون کا درجہ دے دیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں