سعودیہ ،اسرائیل تعلقات کیلئے کوششیں کررہے ہیں:امریکا

سعودیہ ،اسرائیل تعلقات کیلئے کوششیں کررہے ہیں:امریکا

واشنگٹن(دنیا مانیٹرنگ)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہاہے کہ سعودیہ اور اسرائیل کے تعلقات بحال کرانے کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔۔۔

یہ ہماری نیشنل سکیورٹی کا ایک اہم جز ہے ،امریکا میں یہودی لابی کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا خطے کی سکیورٹی اور سلامتی میں اضافے کیلئے اسرائیل کو علاقے میں شامل کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ،انہوں نے اس موقع پر اسرائیل اور سعودیہ کے تعلقات کی بحالی کی ضرورت پر زوردیا۔انہوں نے کہاکہ ا سرائیل کے اولین دشمن ایران کو ایٹم بم حاصل کرنے نہیں دیں گے ،اس موقع پر یہودی حاضرین نے خوب تالیاں بجائیں ،امریکی وزیر خارجہ نے کہاکہ اس حوالے سے تمام ا ٓپشنز زیر غور ہیں،انہوں نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ وہ مغربی کنارے کے الحاق سے بازرہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں