ترکیہ میں 1 ارب ڈالر کی جعلی کرنسی پکڑی گئی، 6 ملزم گرفتار

ترکیہ میں 1 ارب ڈالر کی جعلی  کرنسی پکڑی گئی، 6 ملزم گرفتار

استنبول(دنیا مانیٹرنگ)ترکیہ کی سکیورٹی فورسز نے استنبول میں ایک ارب ڈالر کی جعلی کرنسی قبضے میں لے کر 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔

جعلی کرنسی پکڑنے کا یہ ترکیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن تھا۔ ملزموں میں ایک کا تعلق گھانا جبکہ 3 کا سوئیڈن سے ہے ۔ پولیس نے استنبول کے علاقے کاغیثین میں مشتبہ ملزم کا پیچھا کیا اور ایک گودام پر پہنچ کر کارروائی کی۔ اہلکاروں نے 100، 100 ڈالر کے جعلی نوٹ پکڑے جن کی کل مالیت ایک ارب ڈالر تھی، یہ نوٹ افریقی ممالک کو بھیجے جانے تھے ۔بعد ازاں ملزموں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے اور ان کی نقدی اور زیورات کو ضبط کرلیا گیا۔سوئیڈن اور گھانا کے قونصل خانوں کوآگاہ کر دیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں