ویزا فراڈ:یورپی یونین نے پولینڈ سے وضاحت مانگ لی

ویزا فراڈ:یورپی یونین نے  پولینڈ سے وضاحت مانگ لی

وارسا ( دنیا مانیٹرنگ )یورپی یونین نے پولینڈ سے وسیع پیمانے پر ویزا فراڈ کے الزامات پر وضاحت طلب کرلی۔

 اس سکینڈل نے ملک کی حکمران جماعت کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ،پولینڈ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق تارکین وطن نے پولینڈ کے قونصل خانوں اور نجی کمپنیوں کو ویزا درخواستوں میں تیزی لانے کیلئے پانچ ہزار ڈالر(14لاکھ 73ہزار875پاکستانی روپے ) تک کی رقم ادا کی تھی،یورپی کمیشن کے ایک ترجمان نے کہا کہ انہوں نے پولینڈ حکومت کو سوالات کا جواب دینے کے لئے دو ہفتے کا وقت دیا ہے ۔پولینڈ کی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ سینکڑوں ویزے غیر قانونی طور پر جاری کیے گئے لیکن انہوں نے حزب اختلاف کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں