سعودی عرب اسرائیل روابط معمول پر لانے کی جانب پیش رفت ہو رہی :سعودی ولی عہد

سعودی عرب اسرائیل روابط  معمول پر لانے کی جانب پیش  رفت ہو رہی :سعودی ولی عہد

نیویارک (رائٹرز)سعووی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل روابط معمول پر لانے کی جانب پیش رفت ہو رہی ہے ، اگر ایران نے نیوکلیئر بم بنایا تو سعودی عرب بھی ایسا کرے گا۔

 نیوز ایجنسی کے مطابق فاکس نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اسرائیل کیساتھ معمول کی روابط کیلئے  بات چیت جاری ہے ، ہر گزرتے دن کیساتھ ہم قریب آ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے مسئلہ فلسطین بہت اہم ہے ، جسے حل کرنے کی ضرورت ہے جس سے فلسطینیوں کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں