’’بیٹے کے ہیک اکاؤنٹ سے ٹرمپ کی موت کا اعلان ‘‘
ہوسٹن (دنیا مانیٹرنگ)سابق امریکی صدر ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا۔
ہیکر نے ٹرمپ جونیئر کی جانب سے ٹویٹ میں اعلان کیا کہ سابق صدر ٹرمپ کا انتقال ہو گیا ہے ، اب والد کی جگہ وہ 2024 کا صدارتی الیکشن لڑیں گے ۔ نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بعدازاں ٹرمپ جونیئر کے اکاؤنٹ سے مزید ٹویٹس بھی کئے گئے ، جس میں ایک میں صدر جوبائیڈن کو گدھا کہا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ جونیئر کے اکاؤنٹ سے تمام ٹویٹس ڈیلیٹ کرکے اسے بحال کر دیا گیا ہے ۔