بلوچ صحافیوں کے وفد کی بیجنگ میں پاکستانی سفیر معین الحق سے ملاقات

بلوچ صحافیوں کے وفد کی بیجنگ میں  پاکستانی سفیر معین الحق سے ملاقات

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین کا دورہ کرنیوالے بلوچستان کے صحافیوں کے وفد نے بیجنگ میں پاکستان کے سفیر معین الحق سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر معین الحق نے وفد کو پاک چین دوطرفہ تعلقات اور سی پیک کی موجودہ حیثیت کے بارے میں بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے دوسرے مرحلے کا فوکس سائنس و ٹیکنالوجی ، زراعت اور سماجی شعبے کی ترقی میں تعاون ہے ۔ وفد کے ارکان نے گوادر اور بلوچستان کی ترقی میں چین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ گوادر پورٹ، ہسپتال، سکول اور شاہراہوں جیسے منصوبوں نے علاقائی رابطے بڑھانے اور مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں