طالبان سے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی ختم کرنے کا کہا ،قطری امیر

طالبان سے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی ختم کرنے کا کہا ،قطری امیر

واشنگٹن(این این آئی)قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے قندھار میں طالبان کے امیر ہبت اللہ اخوندزادہ کے ساتھ ملاقات سے متعلق کہا ہے کہ انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی ختم کرنے اور خواتین کو کام کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بات قطری امیر نے امریکی ٹیلی ویژن کو انٹرویو کے دوران کہی ۔ قطری وزیر اعظم نے 23 مئی کو اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قندھار میں طالبان رہنماؤں کو واضح کردیا تھا کہ اگر طالبان بین الاقوامی برادری کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو ان کو ہمارے ساتھ تعاون کرنا ہے اور افغانستان بھی اسلامی ملک قطر کی طرح ہونا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں