ایک سال بعد 2روسی، ایک امریکی خلا باز واپس زمین پر پہنچ گئے

ایک سال بعد 2روسی، ایک امریکی  خلا باز واپس زمین پر پہنچ گئے

ماسکو (اے ایف پی)عالمی خلائی سٹیشن پر ایک سال گزارنے کے بعد 2روسی اور ایک امریکی خلا باز واپس زمین پر پہنچ گئے ۔

روسی سپیس ایجنسی روسکوسموس کے مطابق روسکوسموس کے 2 خلا باز سرگئی پروکوپیوف اور دمیتری پیٹلین اور امریکی ادارے ناسا کے خلاباز فرانسسکو روبیو عالمی خلائی سٹیشن پر ایک سال گزارنے کے بعد قازقستان کے شہر ژزقازغان کے قریب لینڈ کر گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں