نگورنو کاراباخ کے سابق رہنما روبن واردانیان گرفتار

 نگورنو کاراباخ کے سابق رہنما  روبن واردانیان گرفتار

باکو (مانیٹرنگ ڈیسک) آذربائیجان بارڈر فورس نے نگورنو کاراباخ کے سابق رہنما روبن واردانیان کو گرفتار کر لیا۔

 بارڈر فورس کے مطابق روبن واردانیان کو آرمینیائی نژاد  باشندوں کے ہمراہ نقل مکانی کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا، گرفتاری کے بعد انہیں باکو منتقل کر دیا گیا۔ روبن واردانیان نگورنو کاراباخ کی علیحدگی پسند حکومت کے نومبر 2022 سے فروری 2023 تک سربراہ رہے ۔ نیوز ایجنسی کے مطابق نگورنو کاراباخ پر گزشتہ ہفتے آذربائیجان کے قبضے کے بعد سے 47 ہزار سے زائد آرمینیائی نژاد باشندے نقل مکانی کر چکے ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں