ایکس (ٹوئٹر) جعلی خبروں کا سب سے بڑا ذریعہ ، یورپی یونین

ایکس (ٹوئٹر) جعلی خبروں کا سب  سے بڑا ذریعہ ، یورپی یونین

برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر)کو جعلی خبروں کا سب سے بڑا ذریعہ قرار دے دیا۔

یورپی کمیشن کے نائب صدر ویرا جورووا   

نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی خبریں روکنے کیلئے یورپی یونین کا ضابطہ اخلاق پر ایلون مسک کی کمپنی ایکس (ٹوئٹر) نے ابھی تک دستخط نہیں کئے ، جوکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی خبروں کے کریک ڈاؤن سے متعلق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات والی پوسٹس میں سب سے بڑا تناسب ایکس پر پایا جاتا ہے ، ضابطہ اخلاق پر دستخط نہ ہونے کی وجہ سے ایلون مسک ان کے دائرہ اختیار میں نہیں، ان کی کمپنی ایکس بھی ضابطہ اخلاق سے باہر ہے ۔انہوں نے کہا کہ سخت ضابطہ اخلاق کا قانون کچھ ذمہ داریاں عائد کرتا ہے ، ٹویٹر کیلئے ان کا پیغام ہے کہ اسے قانون کی تعمیل کرنی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ سلوواکیہ میں 30 ستمبر کو پارلیمانی جبکہ پولینڈ میں 15 اکتوبر کو صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں، تمام پلیٹ فارمز کیلئے ضروری ہے کہ آن لائن مداخلت کے خطرے سے نمٹیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں