سکھ رہنما کا قتل :کینیڈا معلومات دے ، جائزہ لیں گے ،بھارت

سکھ رہنما کا قتل :کینیڈا معلومات دے ، جائزہ لیں گے ،بھارت

نیو یارک(نیوز ایجنسیاں)بڑھتے عالمی دبا ؤ پر بھارتی حکومت نے رہنما خالصتان تحریک ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں تعاون پر آمادگی ظاہر کر دی۔

نیوز ایجنسی کے مطابق نیویارک میں کونسل آف فارن ریلیشنز کی ایک تقریب میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ ہم نے کینیڈین حکومت سے کہا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے حوالے سے جو بھی معلومات ان کے پاس ہیں، ہمیں فراہم کرے ، ہم ان کا جائزہ لیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے کینیڈا پر واضح کیا ہے کہ ماورائے عدالت قتل بھارتی حکومت کی پالیسی نہیں ۔ اس کے باوجود کینیڈین حکومت کے پاس جو بھی مخصوص معلومات ہیں، ہمارے ساتھ شیئر کرے ، ہم کھلے دل سے ان کا جائزہ لیں گے ۔بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کے بعد کینیڈین انٹیلی جنس حکام نے نجر قتل کیس میں بھارت کے خلاف شواہد سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو دکھانا شروع کر دئیے ۔بریفنگ کے بعد رہنما این ڈی پی جگ میت سنگھ نے کہا کہ انہوں نے قابل اعتماد شواہد دیکھے ہیں کہ نجر کے قتل کا بھارت سے تعلق ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں