ترکیہ:سمندری طوفان سے 9افراد ہلاک، کارگو جہاز ڈوبنے سے 11 ملاح لاپتہ

ترکیہ:سمندری طوفان  سے 9افراد ہلاک، کارگو جہاز  ڈوبنے سے 11 ملاح لاپتہ

استنبول (اے ایف پی)بحیرہ اسود کے ترکش ساحلی شہر ارغلی کے قریب شدید سمندری طوفان سے 9 افراد ہلاک، ایک کارگو جہاز ڈوبنے سے 11 ملاح لاپتا ہو گئے ۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلی کایا نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک ہونیوالوں میں جہاز کے عملے کا ایک رکن شامل ہے ، لاپتا افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں ترکیہ کے ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں