بنگلہ دیش:اپوزیشن جماعتوں کی ہڑتال کا دوسرا دن

بنگلہ دیش:اپوزیشن جماعتوں  کی ہڑتال کا دوسرا دن

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کی اپوزیشن جماعتوں کی ہڑتال کے دوسرے روز بھی جاری ، توڑ پھوڑ ، آتش زنی اور۔۔۔

 جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری رہا، مظاہرین نے 48 گھنٹے کے دوران 10 بسوں، چھ ٹرکوں، ایک ویگن، ایک آٹو رکشہ اور ٹرین کی تین بوگیوں کو آگ لگا دی۔ نیوز ایجنسی کے مطابق ہڑتال کی کال بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی ، جماعت اسلامی اور دیگر ہم خیال جماعتوں نے دی تھی، آتش زنی کے سات واقعات ضلع راج شاہی، چار چٹاگانگ، ایک  ڈھاکہ اور ایک میمن سنگھ میں پیش آیا، ادھر حکومت نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیز کر دیا، گزشتہ دو روز کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے 139 ارکان کو سزائیں سنائی گئیں۔

 

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں