منی پور:نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ ، سکیورٹی فورس کے جوان سمیت 2 ہلاک

منی پور:نامعلوم حملہ آوروں  کی فائرنگ ، سکیورٹی فورس  کے جوان سمیت 2 ہلاک

امپھا ل (دنیا مانیٹرنگ)بھارتی ریاست منی پور میں نامعلوم حملہ آوروں کی گاڑی پر فائرنگ سے سکیورٹی فورس کے جوان سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے ۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ منی پور کے ضلع کانگپوکپی میں پیش آیا، ہلاک ہونیوالے دونوں افراد کا تعلق کوکی مسیحی قبیلے سے تھا، واقعہ کی کشیدگی کے پیش نظر علاقے میں پولیس کی مزید نفری تعینات کر دی گئی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں