عراقی کابینہ کے تین ارکان کے استعفے مسترد

بغداد (اے ایف پی)عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے کابینہ کے تین ارکان کے استعفے مسترد کر دیئے ۔
نیوز ایجنسی کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے سپیکر محمد الحلبوسی کی برطرفی کے بعد ان کی پارٹی نے اپنے تین وزرا کے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعظم آفس نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم السودانی نے منصوبہ بندی، صنعت اور ثقافت کے وزرا کے استعفے مسترد کر دیئے ہیں، وہ اپنے لوگوں کی خدمت کیلئے فرائض کی ادائیگی جاری رکھیں گے ۔