روسی صدر پوٹن کی قاتلانہ حملے میں ہلاکت کی پیش گوئی سامنے آ گئی

روسی صدر پوٹن کی قاتلانہ حملے میں  ہلاکت کی پیش گوئی سامنے آ گئی

ماسکو(نیوز ایجنسیاں)خاتون نجومی بابا وانگا کی سال 2024 کے حوالے سے پیش گوئیوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں،ان میں ایک روسی صدر پوٹن کی موت سے متعلق ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بابا وانگا کی سال 2024 کی پیش گوئی قاتلانہ حملے میں صدر پوٹن کی موت کے بارے میں ہے ۔دوسری بڑی پیش گوئی یورپ میں دہشت گرد حملوں کے بارے میں ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایک بڑا ملک 2024 میں حیاتیاتی ہتھیاروں کے ٹیسٹ یا حملے کرے گا۔ بابا وانگا نے عالمی معاشی بحران اور آئندہ سال قدرتی آفات رونما ہونے کے حوالے سے بھی خبردار کیا ہے ، تاہم آئندہ سال الزائمر اور کینسر سمیت لاعلاج بیماریوں کے علاج دریافت ہونے کی بھی پیش گوئی کی ہے ۔ یاد رہے کہ بابا وانگا کی پیش گوئیاں 1989 سے 5079 تک کیلئے ہیں، انہوں نے 5079 کو دنیا کے اختتام کا سال قرار دے رکھا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں