بھارتی فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران تباہ ،2پائلٹ ہلاک

بھارتی فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز  کے دوران تباہ ،2پائلٹ ہلاک

نئی دہلی (نیوز ایجنسیاں)بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ریاست تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آیا، طیارے نے حیدرآباد ایئر فورس اکیڈمی سے معمول کی تربیتی اڑان بھری ، دوران پرواز حادثہ کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں ٹرینر اور زیر تربیت پائلٹ ہلاک ہوگئے ۔بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں پی سی سیون ایم طیارہ تباہ ہوا، حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں