نیویارک، چاقو حملے میں 2بچوں سمیت 4افراد قتل ،3زخمی ، حملہ آور ہلاک

نیویارک، چاقو حملے میں 2بچوں سمیت  4افراد قتل ،3زخمی ، حملہ آور ہلاک

نیویارک (نیوز ایجنسیاں) ریاست نیویارک کی کاؤنٹی کوئنز میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک، 3 زخمی ہوگئے ، بعدازاں حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

 نیو یارک پولیس کے مطابق انہیں ایک لڑکی نے فون پر اطلاع دی کہ اس کا ایک کزن اس کے اہلخانہ کو قتل کر رہا ہے ، موقع پر پہنچنے پر 38 سالہ مشتبہ شخص نے پولیس ٹیم پر بھی چاقو سے حملہ کیا جس میں ایک اہلکار معمولی زخمی ہوا، جس پر دوسرے پولیس افسر نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین میں 12 سالہ لڑکا، 11 سالہ لڑکی، 44 سالہ خاتون اور 30 سالہ مرد شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں