جنرل قاسم سلیمانی کا قتل :امریکا کو 49.7 ارب ڈالر ادا کرنے کا حکم

جنرل قاسم سلیمانی کا قتل :امریکا کو 49.7 ارب ڈالر ادا کرنے کا حکم

تہران (اے ایف پی)ایران کی عدالت نے جنرل قاسم سلیمانی کو مروانے کے الزام میں امریکا کو 49.7ارب ڈالر تاوان ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

 ایرانی عدلیہ کی میزان آن لائن نیوز ایجنسی کے مطابق تہران کی عدالت نے جنرل سلیمانی کو مروانے کے الزام میں امریکا کو 49.7 ارب ڈالر تاوان ادا کرنے کا حکم دیا ہے ، یہ فیصلہ 3300 سے زائد ایرانیوں کی جانب سے دائر مقدمات پر جاری کیا گیا ، عدالت نے سابق امریکی صدر ٹرمپ ، سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپر سمیت 42 افراد کو جنرل سلیمانی کے قتل کا مجرم قرار دیا۔ یاد رہے کہ ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی تین نومبر 2020 کو امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق ہو گئے تھے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں