اخراجات میں اضافہ :تارکین وطن کے لئے کینیڈا میں رہنا مشکل

 اخراجات میں اضافہ :تارکین وطن  کے لئے کینیڈا میں رہنا مشکل

ٹورنٹو (رائٹرز)کرایوں اور بنیادی ضروریات زندگی کے اخراجات میں ہوشربا اضافے نے تارکین وطن کے کینیڈا میں کچھ بننے کے خواب کو بقا کی جدوجہد میں بدل دیا۔

 نیوز ایجنسی کے مطابق بڑھتے اخراجات کے باعث تارکین کی بڑی تعداد کینیڈا چھوڑ رہی ہے جسے انہوں نے کبھی اپنا گھر بنانے کا خواب دیکھا تھا۔انسٹیٹیوٹ فار کینیڈین سٹیزن شپ کی رپورٹ کے مطابق تارکین وطن کے کینیڈا چھوڑنے کی شرح 2019 میں بلند ترین رہی، عالمی وبا کے دوران لاک ڈاؤن کے باعث اس شرح میں کمی آئی، مگر اس میں پھر سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ نیوز ایجنسی کے مطابق یہ رجحان وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی امیگریشن پالیسی کیلئے دھچکا ہے جنہوں نے گزشتہ 8 سال کے دوران ریکارڈ 25 لاکھ افراد کو کینیڈا کی شہریت دی۔ نیوز ایجنسی کے مطابق تارکین نے اس رجحان کی وجہ ہاؤسنگ کے اخراجات کو قرار دیا ، کینیڈا میں اوسط خاندان کی ماہانہ آمدنی کا 60 فیصد گھر کی ملکیت کی لاگت کیلئے چاہیے ، ٹورنٹو اور وینکوورمیں یہ شرح 80 فیصد سے زائد ہے ، دیگر بنیادی اخراجات میں اضافہ اس کے علاوہ ہے جس کے باعث ان کیلئے بچت کرنا ممکن نہیں رہا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں