مقبوضہ کشمیر:ضلع ریاسی میں 3 بے گناہ نوجوان گرفتار

مقبوضہ کشمیر:ضلع ریاسی میں 3 بے گناہ نوجوان گرفتار

جموں،سرینگر (اے پی پی)بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع ریاسی میں 3 بے گناہ کشمیری نوجوان گرفتار کر لیے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ان سے 50ہزار روپے بھی چھین لیے ۔

گرفتار نوجوانوں میں سے 2 کی شناخت میر احمد اور فاروق احمد کے ناموں سے ہوئی ہے ۔علاوہ ازیں کئی آزادی پسند تنظیموں نے انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے سرینگر میں پوسٹر چسپاں کر دئیے ، یہ پوسٹر سری نگر اور دیگر علاقوں میں آج 10دسمبر کو منائے جانے والے انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے دیواروں ، ستونوں، کھمبوں وغیرہ پر چسپاں کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں سری نگر میں ایک حملے میں پولیس کی خصوصی ٹاسک فورس کا اہلکار شدید زخمی ہوگیا ،حافظ احمد پر ہفتے کی شام سری نگر کے بمنہ علاقے کی ہمدانیہ کالونی میں حملہ کیا گیا، کشمیری حریت پسند تنظیم اسلامک فرنٹ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں