بھارتی سپریم کورٹ :مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے آج فیصلہ آئیگا

بھارتی سپریم کورٹ :مقبوضہ کشمیر  کی خصوصی آئینی حیثیت کے  خاتمے کے حوالے سے آج فیصلہ آئیگا

نئی دہلی،سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں )بھارتی سپریم کورٹ مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے قانون آرٹیکل370 اور35 اے کے خاتمے کے خلاف مقدمے کا فیصلہ آج سنائے گی ۔

 بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر مقبوضہ کشمیر میں سکیو رٹی بڑھا دی گئی ، سری نگر اور دوسرے علاقوں میں اضافی فورسز تعینات کر دی گئیں ۔ چیف جسٹس  ڈی وائی چندر چوڑ ، جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس سنجے کشن کول، جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس سوریہ کانت پر مشتمل بھارتی سپریم کورٹ کے بینچ نے رواں سال 5ستمبر کو اپنا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ آرٹیکل370 کے مقدمے کا فیصلہ جو بھی ہو ہماری لڑائی رکے گی نہیں، ہم اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔علاوہ ازیں مسرت عالم، شبیر شاہ، یاسین ملک، آسیہ اندرابی سمیت4 ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو جیلوں میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں