امریکا :طوفانی بگولے :6ہلاک،50ہزار گھر بجلی سے محروم
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست ٹینیسی میں طوفانی بگولوں کی زد میں آکر 6افراد ہلاک ، 50ہزار گھر بجلی سے محروم ہو گئے ۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست ٹینیسی میں طوفانی بارشوں کے بعد بگولوں نے املاک کو شدید نقصان پہنچایا اور بجلی کا نظام درھم برھم ہو گیا ۔
طوفانی بگولوں سے بجلی کے تار ٹوٹنے سے 50 ہزار کے قریب گھرانے بجلی سے محروم ہوگئے ۔ حکام نے شہریوں سے باہر نہ نکلنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے تاروں سے دور رہیں۔میونسپل گورنمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ طوفانی بارشوں کے باعث کئی سڑکیں تباہ ہوگئیں جن کی مرمت کا کام جاری ہے ، شہری ایسے مقامات پر جانے سے گریز کریں۔ادھر ریاست ٹینیسی کے کئی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ ہسپتالوں، فائر بریگیڈ اور بلدیاتی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔