مشہور بھارتی شاعر منور رانا لکھنؤ میں انتقال کر گئے

مشہور بھارتی شاعر منور رانا  لکھنؤ میں انتقال کر گئے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)اردو کے مشہور بھارتی شاعر منور رانا طویل علالت کے بعد لکھنؤ کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔

منور رانا کی بیٹی سمیہ رانا نے بتایا کہ والد کو تشویشناک حالت کے باعث وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور اتوار کی رات انتقال کرگئے ۔ منور رانا طویل عرصے سے علیل تھے، وہ گردوں کے عارضے کے علاوہ ذیابیطس اور بلڈ پریشر جیسی بیماریوں میں مبتلا تھے۔ انہیں جمعرات کے روز اچانک طبیعت خراب ہونے پر بھارتی شہر لکھنؤ کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں