اسرائیل کیلئے 14 ارب ڈالرز کی امدادکیلئے بائیڈن کا کانگریس پر دباؤ

اسرائیل کیلئے 14 ارب ڈالرز کی  امدادکیلئے بائیڈن کا کانگریس پر دباؤ

نیو یارک (نیوز ایجنسیاں )اسرائیل کیلئے 14 ارب ڈالرز کے امدادی بل کی منظوری کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس پر دباؤ بڑھا دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اس حوالے سے ریپبلکن ہاؤس کے سپیکر مائیک جانسن سے فون پر رابطہ کیا ۔سپیکر نے امریکی صدر سے جواب میں کہا کہ ریپبلکن پارٹی اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہونے کی امریکی ضرورت کو سمجھتی ہے ۔سپیکر کا یہ بھی کہنا تھاکہ رواں ہفتے امریکی اخراجات کے پیکیج آگے بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں