امریکا جدید ترین چپس بنانے کیلئے 6ارب 40 کروڑ ڈالر امداد دے گا

امریکا جدید ترین چپس بنانے کیلئے 6ارب 40 کروڑ ڈالر امداد دے گا

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکانے جنوبی کوریا کی کمپنی کو ٹیکساس میں جدید ترین چپس بنانے کیلئے 6.4 بلین ڈالر (6 ارب 40 کروڑ ڈالر) تک کی امداد دینے کا اعلان کیا۔

صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اس سے قبل  امریکی ٹائٹن انٹیل اور تائیوان کی ٹی ایس ایم سی کو اربوں کی گرانٹ کی منظوری دی تھی ۔امریکی محکمہ تجارت اور سام سنگ الیکٹرانکس نے چِپس اور سائنس ایکٹ کے تحت 6.4 بلین ڈالر تک  براہ راست فنڈنگ فراہم کرنے کیلئے ابتدائی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ مجوزہ سرمایہ کاری سے 20ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں