برطانیہ:2009کے بعد پیدا ہونیوالے افراد پر تاحیات سگریٹ پینے پر پابندی ،بل منظور

برطانیہ:2009کے بعد پیدا  ہونیوالے افراد پر تاحیات  سگریٹ پینے پر پابندی ،بل منظور

لندن(صباح نیوز)برطانیہ میں ایک قانون منظور کیا گیا ہے جس کے تحت نئی نسل کو زندگی بھر سگریٹ نہیں مل سکیں گے ۔ قانون کے تحت 2009 کے بعد پیدا ہونے والوں کے ہاتھ سگریٹ کی فروخت پر پابندی ہوگی ۔

ہاؤس آف کامنز میں 67 کے مقابلے میں 383 ووٹوں 

  سے منظور ہونے والے قانونی بل کی رو سے نئی نسل کو زندگی بھر سگریٹ نہیں مل سکے گا۔قانون کے نفاذ کے بعد (رواں سال)15 ہویں سال میں داخل ہونے والے بچے زندگی بھر سگریٹ نہیں پی سکیں گے ۔مذکورہ قانون سگریٹ نوشی کی ممانعت پر نہیں بلکہ یکم جنوری 2009 کے بعد پیدا ہونے والوں کے ہاتھ سگریٹ کی فروخت کی ممانعت پر مبنی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں