کرغزستان میں بھی ’’ٹک ٹاک ‘‘ بلاک

کرغزستان میں بھی  ’’ٹک ٹاک ‘‘ بلاک

بشکیک(اے ایف پی)وسطی ایشیائی ملک کرغزستان کی سکیورٹی سروسز کی جانب سے بچوں کی حفاظت کیلئے سوشل میڈیا ایپ کو محدود کرنے کے مطالبے کے بعد ٹک ٹاک کو بلاک کر دیا گیاہے ۔

 اے ایف پی کے مطابق کرغزستان کی ڈیجیٹل منسٹری نے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن آپریٹرز کوٹک ٹاک تک رسائی کو محدود کرنے  کی ضرورت سے آگاہ کر دیا ۔ ڈیجیٹل منسٹری نے کہا کہ بائٹ ڈانس بچوں کی ذہنی، جسمانی، روحانی اور اخلاقی نشوونما کے تحفظ کیلئے قانونی تقاضوں کی تعمیل کرنے میں ناکام رہا ۔ رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں