ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ

ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی  فوج کی موجودگی کا دعویٰ

واشنگٹن (دنیا مانیٹرنگ)نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کے سربراہ نے کہا ہے کہ خلائی پروگرام کی آڑ میں چین کی فوج خلا میں موجود ہے ۔

دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ناسا کے سربراہ بل نیلسن نے بائیڈن انتظامیہ میں موجود قانون سازوں کو آگاہ کیا کہ چین نے خلا میں پچھلے 10 سالوں کے دوران  بہت خفیہ انداز میں غیر معمولی پیش رفت کی ۔انہوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ چین کا نام نہاد خلائی پروگرام درحقیقت ایک فوجی پروگرام ہے ۔بل نیلسن نے کہا کہ چین اگر چاند پر پہلے پہنچ گیا تو وہ کہے گا یہ ہمارا علاقہ ہے ۔اُنہوں نے کہا امریکا کو چین سے پہلے دوبارہ چاند پر اترنا چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں