کیلیفورنیا:اسرائیل سے ڈیل کیخلاف احتجاج پر گوگل کے 28 ملازمین برطرف

کیلیفورنیا:اسرائیل سے ڈیل کیخلاف  احتجاج پر گوگل کے 28 ملازمین برطرف

کیلیفورنیا(دنیا مانیٹرنگ )امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اسرائیلی حکومت سے ڈیل کیخلاف احتجاج پر گوگل کے 28 ملازمین برطرف کر دئیے گئے ۔

 امریکی جریدہ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ملازمین نے گوگل کے اسرائیلی حکومت سے کلائوڈ معاہدے کیخلاف احتجاج کیا تھا۔ ملازمین نے کیلیفورنیا ہیڈکوارٹر اور نیویارک میں مظاہرے کیے تھے ۔ یاد رہے گوگل نے اسرائیل کو مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ سروسز فراہم کرنے کیلئے ملٹی نیشنل کمپنی ایمازون سے ایک ارب 20کروڑ ڈالرز کا معاہدہ کیا ہے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں