امریکا،برطانیہ ،یورپی یونین کا ایران پر نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ

 امریکا،برطانیہ ،یورپی یونین کا  ایران پر نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ

برسلز ،نیو یارک (اے ایف پی ،مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا،برطانیہ ،یورپی یونین نے ایران کے فوجی اداروں پر نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی زیر عنوان بحث کا اختتامی اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔اعلامیے کے مطابق ایران پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ اسرائیل پر جوابی کارروائی کے پیش نظر کیا گیا ۔جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ اسرائیل ایرانی حملے کا جواب نہ دے ۔یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے کہا کہ ایران کو تنہا کرنے کیلئے یہ سب کچھ کرنا بہت ضروری ہے ۔ادھر امریکا نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ایران پر نئی پابندیاں عائد کرے گا۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں