ایران سے تجارتی معاہدوں کے خواہشمند پابندیوں کے خطرے سے آگاہ رہیں:امریکا

ایران  سے  تجارتی  معاہدوں  کے  خواہشمند  پابندیوں  کے  خطرے  سے  آگاہ  رہیں:امریکا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں کے خواہشمند پابندیوں کے ممکنہ خطرے سے آگاہ رہیں ۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاک  ایران تجارتی معاہدوں کے سوال پر جواب میں کہا کہ پاکستان کے خلاف امریکا ممکنہ پابندیوں کا جائزہ نہیں لے رہا۔ امریکا، پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی اور اس کے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکا 20 برس سے پاکستان میں ایک بڑا سرمایہ کار بھی ہے ، پاکستان کی اقتصادی کامیابی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے ، ہم اپنی شراکت کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں