بھارتی فورسز کی بنگلہ دیش بارڈر پر فائرنگ ، ایک اور شہری مارڈالا

 بھارتی فورسز کی بنگلہ دیش بارڈر پر فائرنگ ، ایک اور شہری مارڈالا

ڈھاکہ (اے پی پی) بھارتی پیراملٹری ‘‘بارڈر سکیورٹی فورس’’نے بنگلہ دیش کے علاقے برہمن باریا میں ایک اور بنگلہ دیشی شہری کو ہلاک کر دیا،بنگلہ دیش نے بھارت سے اس معاملے پر باضابطہ طورپر احتجاج کیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بنگلہ دیش کے علاقہ برہمن باریا کے سرحدی قصبہ اپازلہ میں پوٹیا سرحدپر بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے بنگلہ دیشی کسان 23سالہ محمد حسن کو ہلاک کر دیا ،محمدحسن اپنے دوستوں کے ساتھ پوٹیا بارڈر پر گیاتھا ،بھارتی فورسز اس سے پہلے بھی سرحدی علاقوں میں متعدد بنگلہ دیشی شہریوں کو ہلاک کر چکی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں